رشید آباد میں فائرنگ سے نوجوان کےقتل کامرکزی ملزم گرفتار

May 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےرشید آباد میں فائرنگ سے 36 سالہ شخص کےقتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا،واضح رہے چند روز قبل پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشید آباد میں ساجد علی قریشی نامی نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر 36 سالہ عامر قریشی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم ساجد علی قریشی کو گرفتار کر لیا ہے۔