K4 منصوبے کا چوتھی بار افتتاح کراچی کے عوام کیساتھ ایک اور دھوکا

May 28, 2023

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کاچوتھی بار افتتاح کراچی کے عوام کے ساتھ ایک اوردھوکا اور فراڈ ہے،بالکل اسی طرح جس طرح کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح بھی چار بار کیا جاچکا ہے،وزیر اعظم شہباز کا کے فور منصوبہ 2سال میں مکمل کرنے کا اعلان کراچی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے،،بلاول بھٹو بتائیں کہ 8ہزار ارب روپے کاسندھ کا ترقیاتی بجٹ کہاں خرچ کیا گیا، بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ شہباز اسپیڈ سے کے فور منصوبہ مکمل کریں گے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود اور ان کی پارٹی نہ صرف کے فور منصوبے بلکہ کراچی کے ترقیاتی کام میں اسپیڈ بریکر بنے ہوئے ہیں۔ پورا سندھ تباہ کردیا ہے اوراب کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی بدترین دھاندلی اور فسطائیت کے باوجود نمبر پورے نہیں کرسکی۔