ٹی ایل پی رہنماؤں کا صوبائی حلقوں کا دورہ مارچ کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ

May 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک ملتان کی ضلعی کابینہ کے امیر مفتی محمد مظہر حسین چشتی ، سرپرست پیر سید عطاءاللہ شاہ بخاری، ملک الطاف حسین کھوکھر ، نعیم حیدر عوامی، راحیل شہزاد اعوان، قاری خلیل قادری، سکندر حیات بھٹی، رانا صدیق نون، علامہ بلال سعیدی و دیگر ذمہ داران نے دوسرے روز بھی ملتان کے صوبائی حلقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور اس موقع پر پاکستان بچائومارچ کے ملتان آمد پر استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔