پاکستان کے عوام متحد، قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ثروت اعجاز

May 29, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام وپاکستان کے خلاف سازشی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ سپرپاور صرف اللّٰہ عزوجل ہے،ایٹمی قوت پاکستان کا بننا خطے میں طاقت کے توازن کو بیلنس رکھنے کیلئے ضروری تھا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت ہونے کے باوجود دنیامیں پائیدار امن چاہتا ہے،پاکستان کو اب معاشی قوت بنانے کی ضرورت اور معاشی ضرورت کو پورا کرنا حکومت کا اہم مشن ہونا چاہیے،دنیا دیکھ لے پاکستان کے عوام متحد ہیں اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،ملک کو موجودہ دور میں سیاسی رسہ کشی نے معاشی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے،آئین وقانون کی بالادستی پائیدار امن اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔