ڈاکٹر سیمی جمالی سپرد خاک

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کی سابق سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو اتوار کے روز سپرد خاک کردیا گیا انہیں ڈیفنس کے ایف ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔سیمی جمالی کی نماز جنازہ ڈاکٹرز کالونی جناح اسپتال کی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں جناح اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر شاہد رسول، صوبائی وزیر سعید غنی، تاج حیدر، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت طبی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سربراہ جناح اسپتال شاہد رسول نے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ایمر جنسی وارڈ کو ڈاکٹر سیمی جمالی سے منسوب کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی ایک مضبوط اور دلیر خاتون تھیں۔