روسی ہیکرز بھی پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سرگرم

May 29, 2023

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسرائیل کے بعد اب روسی ہیکرز بھی پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کے لیے سرگرم ہے اور روسی اے ٹی پی گروپ پاکستانی سرکاری اداروں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے پی ٹی گروپ حساس معلومات تک رسائی کیلئے مختلف کوششیں کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں روسی سائبر حملوں سے بچا ؤکیلئے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔