پاکستان کرسچین اسکاؤٹس اور اوپن ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس کی جانب سے تقریب کا انعقاد

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کراچی کے تحت پاکستان کرسچین اسکاؤٹس اور اوپن ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹر پر جسٹس حسن فیروز کی صدارت میں تکریم پاکستان شہداء اور افواج سے یکجیتی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان کر سچن اسکاؤٹس کے گروپ اسکاؤٹ لیڈر پرویز آفتاب اور جارج گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرسچن کمیونٹی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اور ملکی سالمیت کے لیے ہر وقت خدمت انجام دینے کے لیے تیار ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکریٹری آغا طاہر نے پاکستان کر سچن اسکاؤٹس کی کار کردگی کو سرایا اور اس بات کا اظہار کیا کہ کراچی کے اسکاؤٹس شہداء اور افواج پاکستان کی ملک کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں۔