قومی گیمز کا آج اختتام، صدر عارف علوی مہمان خصوصی ہونگے

May 30, 2023

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب منگل کو ہوگی، مہمان خصوصی صدر مملکت پاکستان عارف علوی ہونگے اختتامی تقریب کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایوب اسٹیڈیم کے اطراف میں واقعہ تمام دکانوں دفاتر کو سیل کر دیا جبکہ پولیس ایف سی ، لیویز کے افسران و ہزاروں اہلکار وں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔