مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

May 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں پو لیس اہلکار سمیت 6افرادزخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب پولیس مقابلے میں پولیس اہلکار سمیت3افرادزخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکووں نے پولیس دیکھتےہی فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد زخمی ہونے والا ڈاکو ساتھی سمیت فرار ہوگیا، زخمی پولیس اہلکار کی شنا خت 24سالہ کاشف جبکہ دیگر کی 18سالہ صیاب اور45سالہ جہا نگیر کے نام سے ہوئی ہے، سرجانی بھینس کالونی کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ دانش اور قائد آباد شفیع گوٹھ ندی کے قریب فائرنگ سے 40 سالہ تسلیم زخمی ہو ئے ، ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب فائرنگ سےنجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ 30سالہ روشن علی زخمی ہوگیا دریں اثنا بلال کالونی تھا نےکی حدود میں ہونے والے مقابلے میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا، پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار بلال کالونی تھانے میں انٹیلی جنس ڈیوٹی پر تعینات اور سادہ لباس میں ملبوس ، کے الیکٹرک کے ٹیم کے ساتھ پیسے جمع کروانے بینک جارہا تھا کہ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا،ڈاکو 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔