سندھ میں بلدیاتی انتخابات خواجہ سراؤں کی متعدد مخصوص نشستیں خالی رہنے کا امکان

May 30, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ بلدیاتی انتخابات میں خواجہ سراؤں کی متعدد مخصوص نشستیں خالی رہنے کا امکان ہے پیپلزپارٹی خواجہ سراؤں کے لئے مخصوص اکثریتی نشستوں پر کامیاب ہو گئی خواجہ سراؤں کی سب سے زیادہ مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی کو ملیں گی،مخصوص نشستوں کی تقسیم پارٹی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگی،بندیاراناچنیسر ٹاؤن کونسل کی رکن منتخب ہوں گی،جناح ٹاؤن سے جماعت اسلامی کے خواجہ سرا امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی متوقع ہے ،گلبرگ ٹاؤن میں خواجہ سرا نشست پر امیدوار نہ مل سکا، لیاقت آباد ٹاؤن میں خواجہ سرا کی ایک نشست پر کوئی امیدوار نہیں آیا،گڈاپ ٹاؤن میں خواجہ سرا کی مخصوص نشست پرامیدوار نہ ہونے پر خالی رہ جائینگی ،لیاری ٹاؤن سے پیپلزپارٹی کے نامزد خواجہ سرا کو نشست ملے گی،سندھ کی بلدیاتی کونسلز میں خواجہ سراؤں کی 254 مخصوص نشستیں ہیں،بلدیاتی کونسلز میں129 خواجہ سراامیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،سندھ کی بلدیاتی کونسلز میں خواجہ سراؤں کی 125 نشستیں خالی رہیں گی۔