انسداد ڈینگی کارروائی، نشترنرسنگ ہوسٹل، پارک کو نوٹس جاری

May 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی مہم ہنگامی بنیادوں پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ موسم کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل و نجی عمارتوں کو سیل کرنے کا آغاز کیا جائے۔زیرتعمیر عمارتوں اور جوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ضلعی محکمے صفائی اقدامات کے حوالے سے خصوصی اقدامات کریں۔ کمشنر کی ہدایت پر انسداد ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمن ٰنے کارروائی کرتے ہوئے نشتر نرسنگ ہوسٹل،کینٹ سے ملحق پارک کو نوٹس جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش کے بعد ہاٹ سپاٹ کی مکمل سرویلنس، لاروا سائڈنگ کی گی۔تمام متعلقہ ڈی ڈی ایچ اوز کو انسداد ڈینگی سرویلنس کا پابند کردیا گیا ہے۔بارشوں کے حالیہ سلسلے میں انسداد ڈینگی سرویلنس تیز کی گئی ہے۔