آئی جے پی روڈ پر کام جلد مکمل کیا جائے، ڈی جی آر ڈی اے

May 30, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھانے گزشتہ روز راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراؤں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور شاہراؤں میں موجود ممکنہ جگہوں پر پھول دار پودے لگانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ادھر پی ایچ اے کی جانب سے آئی جے پی روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔