آئی سی سی باسز سے ملاقات، پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل اپنانے پر زور

May 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی باسز اور پی سی بی حکام کے درمیان منگل کو لاہور میں ملاقات ہوئی۔ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل اپنانے پر زور دیا، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی، پی سی بی نے ورلڈ کپ سے متعلق اپنے موقف میں کوئی لچک نہیں دکھائی اور واضح کردیا کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کیلئے حکومت کی ہدایات پرعمل ہوگا۔ چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیوف ایلرڈائس منگل کو علی الصباح دبئی سے لاہور پہنچے ۔ بعدا زاں ملاقات میں ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت، ہائبر ماڈل، ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت اور آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت کا دوسرا دور بدھ کو ہوگا، ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔