توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنانا کے موضوع پر پاکستان انرجی کانفرنس کا انعقاد

May 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں کی نمائندہ تنظیم پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے اپنے فلیگ شپ ایونٹ پاکستان انرجی کانفرنس 2023کا انعقاد کیا۔ یہ کانفرنس گزشتہ روزاسلام آباد سرینا ہوٹل میں منعقد کی گئی،جس کا عنوان ہمارے توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنانا تھا،پاکستان انرجی کانفرنس نے پاکستان انرجی آؤٹ لک دستاویز کے اجراء کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔کانفرنس میں ملک کی توانائی کی فراہمی کے مکمل سلسلے کا احاطہ کرنے والے بصیرت انگیز سیشنز بھی شامل تھے۔وزارت توانائی اور صنعت کے سینئر اور اعلیٰ شخصیات نے کانفرنس سے خطاب کیا۔اس کانفرنس میں این او سیز اورآئی او سیز کے سی ای اوز، تنظیموں کے سربراہان، سرکاری حکام، صنعت کے پیشہ ور افراد، میڈیا، اکیڈمیا اور توانائی کی صنعت کے اعلیٰ ماہرین نے بھی شرکت کی۔