ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، آف روڈ مشینری کی مرمت و اپ گریڈیشن کا ہنگامی آغاز

May 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے عید قربان سے قبل آف روڈ مشینری کی مرمت و اپ گریڈیشن کا ہنگامی آغاز کر دیا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کمپنی ورکشاپ میں دو شفٹس میں آپریشنل گاڑیوں کی ریپئرنگ شروع کی گئی ہے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد یعقوب نے بتایا کہ عید قربان سے قبل تمام مشینری آن روڈ کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، عید قربان سے قبل تمام کنٹینرز بھی مرمت کرکے نصب کیے جائیں گے۔