سپیریئر کالج جنوبی پنجاب اور ملتان کے پرنسپلز، اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ

May 31, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر )سپیرئیر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر یاسر طاہر خان نے کہا ہے کہ ادارہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن ٰکی قیادت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور آج بھی ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ایک اچھا استاد اچھی سوچ اور محنت سے طلبہ کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےسپیریئر کالج جنوبی پنجاب اور ملتان کے پرنسپلز اور اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے پرنسپلز محمد شعیب، فیصل تبسم،علی رضا نقوی، شاہد جمیل، شمسہ، نادیہ، نوشین، محمد ندیم،عادل فاروق، عصمت رانا، عائشہ مسعود،سہیل احمد نے بھی خطاب کیا۔