جونیئر ایشیا کپ ہاکی پاکستان فائنل میں

June 01, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عمان میں کھیلے جانے والے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ جمعرات کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا،پاکستان کی جانب سے عبد الرحمان نے تین گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک بنائی، جبکہ محمد خان، ارباز احمد اور عبد الشاہد نے ایک، ایک گول اسکور کئے۔پاکستان 2015کے بعد اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔