عامر ڈوگر کے دست راست سلیم اللّٰہ خان و دیگر کاتحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

June 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت عامر ڈوگر کے دست راست ،سٹی جوائنٹ سیکرٹری ویوسی 35 کے چیئرمین سلیم اللہ خان نے 10سے زائد کونسلرز سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ9 مئی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ہم آزاد امیدوار صوبائی حلقہ 214 جہانزیب خان کی حمایت کرتے ہیں ۔ محمد نواز ،نصراللہ،رضوان شاہ فہدکمبوہ،حاجی نصیر ،خلیل الرحمن۔سلیم سمرا،ملک عزیز بوسن،ناصر قاضی،علی خان،علی حیدر،راشد خان ودیگر بھی موجود تھے،دریں اثنا یونین کونسل 24 کےکونسلر محمد علی قریشی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی أئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے استفی دے دیا ہے۔