بیچ9کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع

June 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو کے شعبہ کمرشل نے میپکو ریجن کے بیچ نمبر9کے بجلی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بیچ 9کے بجلی صارفین 2جون 2023ء تک لیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) کی ادائیگی کے بغیر اپنے بل جمع کرواسکتے ہیں۔ ان صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ30مئی تھی ۔