ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی زیر صدارت اجلاس، 8 اسیران کی تعلیمی معافی

June 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ریجن کی جیلوں میں مقید اسیران کی تعلیمی معافی کے سلسلہ میں میاں سالک جلال ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں ملتان ریجن کی مختلف جیلوں سے موصول شدہ 8 اسیران کے تعلیمی معافی کے کیسز کا بغور جائزہ لیا گیا اور اسیران کو تعلیمی معافی دی گئی۔