تفریحی صنعت کو آن لائن چوری شدہ مواد کی وجہ سے نقصان کا سامنا

June 02, 2023

کانز (اے ایف پی) اینٹی پائریسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم اور ٹی وی کی غیر قانونی نشریات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، تاہم اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ غیرقانونی نشریات عروج پر ہے، گزشتہ سال غیر قانونی سائٹ پروزٹ کی تعداد 215 ارب تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںقائم پائریسی مارکیٹ میں خلل ڈالنے والی اینٹی پائریسی ٹیکنالوجی کمپنی ایم یو ایس او کے اعداد و شمار 2021اور 2022 کے درمیان 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جس میں 4لاکھ80ہزار فلموں اور ٹی وی شوز کا احاطہ کیا گیا ہے۔سی ای او اینڈی چیٹرلی نے کہا کہ غیر قانونی مواد حاصل کرنا آج بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ پہلے تھا۔لیکن تفریحی صنعت ہمت نہیں ہاری۔