گھنٹہ گھر چوک پر فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

June 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) گھنٹہ گھر چوک پر فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، 3 روز قبل تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر میں سر عام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 افراد زخمی ہو ئے تھے، سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاجس پر تھانہ چہلیک پولیسنے مرکزی ملزم شیخ ابرار سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں ابرار ، شعبان ، خضر زاہد ، سلیمان شہزاد ، خرم ، سمیع رحمان شامل ہیں، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزمان پہلے بھی لڑائی جھگڑے کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔