صوبے میں 45لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

June 04, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں 45 لاکھ ایکڑ رقبےکپاس کاشت کی جا چکی ہے، کپاس کی بہتر مینجمنٹ کے اس مرحلےپر زیادہ محنت کی ضرورت ہے، یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ کاٹن کراپ مینجمنٹ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کاٹن ایکشن پلان کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں،ان کی ہدایت پر ہر ڈویژن میں کاٹن ایڈوائزری ایکسپرٹ گروپ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جو کاشت کاروں کی فنی رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ بہتر مینجمنٹ کو یقینی بنائے گا،سیمینار میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر آصف علی، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد، کاٹن کمشنر ڈاکٹر زاہد محمود، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی سمیت دیگر نےشرکت کی، اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ یوریا کھاد اور زرعی زہروں کا اندھا دھند استعمال فصل کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔