زیادتی کوشش کیس میں معلم اور شریک ملزمہ بری

June 04, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے زیادتی کوشش کیس میں نامزد معلم سمیت شریک ملزمہ کو عدم ثبوت پربری کر دیا۔ پیرودھائی پولیس نے 17اگست 2021کو متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر زیادتی کی کوشش سمیت مختلف الزامات کے تحت مدرسے کے مہتم مفتی شاہنواز اور خاتون معلمہ کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔