علی نوازہری کو والدہ کے سامنے قتل کرنا انسانیت سوز ہے‘ نیشنل پارٹی

June 05, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کےکوئٹہ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نےکہاہے کہ علی نواز ہری نامی نوجوان کو بینک گارڈکی جانب سے بلاجواز والدہ کے سامنے گولی مارکرقتل کرنا ظلم کی انتہا ہے واقعہ نے ہرانسان کو جھنجھوڑ کے رکھ دیاواقعہ میں ملوث گارڈ اور بینک انتظامیہ کو نشان عبرت بنانایاجائے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں بینک مافیا کوکوئی پوچھنے والا نہیں بینکوںنے شاہراہوں قبضہ کررکھاہے جہاں گارڈکسی کو پارکنگ کی اجازت تک نہیں دیتے اورہروقت بدتمیزی کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ علی نواز ہری کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کااظہارکیا۔