ایکسرے فلمز کمی‘ وزیر صحت پنجاب نے ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا

June 05, 2023

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی‘ بینظیر بھٹو‘ ڈی ایچ کیو اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے بغیر پیشگی اطلاع کے دورے کئے۔ صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں ایکسرے فلمز کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سوموار کو محکمہ صحت حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مریضوں یا لواحقین کو کسی قسم کی شکایت ہو تو متعلقہ ایم ایس یا محکمہ صحت افسران کے نوٹس میں لایا جائے‘ عوام کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔