چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

June 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں دو مسلح افراد نے منظور سے نقدی و موبائلفون چھین لیے،گلگشت سے اصغر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نامعلوم افراد افضل کے گھر سے ایک لاکھ مالیت کا سامان لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں مدثر کا موبائل فون چھین لیا گیا، اسی علاقہ سے شفیق کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،نیو ملتان کے علاقہ سے شہباز کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،سیتل ماڑی کے علاقہ میں دو مسلح افراد نے مزمل سے موبائل فون چھین لیا، اسی علاقہ میں مرید حسین کے گھر سے جانور چوری ہو گئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں مسلح افراد نے مدثر کے گھر سے موبائل فون اوردیگر سامان چوری کرلیا، الپہ کے علاقہ میں فیاض کے گھر سے جانور چوری کرلیے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ثناء اللہ سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ چہلیک کے علاقہ میں عباس سے موبائل فون چھین لیا گیا، جلیل آباد سے ارشد کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ سے نامعلوم افراد اقبال کی دکان سے ایک لاکھ 72 ہزار مالیت کا الیکٹرک سامان لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد عابد کے گھر سے 71 ہزار مالیت کا ساما ن لے گئے۔