پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونیوالوں کا ’ڈیموکریٹس‘ گروپ بنانے کا اعلان

June 05, 2023

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بجائے ʼڈیموکریٹسʼ کے نام سے ایک نیا گروپ بنانے کا اعلان کر دیااور کہا کہ فی الحال ترین گروپ کیساتھ نہیں جائینگے، اپنی الگ شناخت رکھیں گے۔