SBCA ملازم کا مبینہ قتل، ملزمان لاش ایدھی سرد خانے چھوڑ کر فرار

June 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس بی سی اے کے ملازم کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا،مقتول کی لاش نامعلوم افراد ایدھی سرد خانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس بی سے اے کے گریڈ 14 کے ملازم محمد اظہر کی لاش 3 اور 4 جون کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد ایدھی سرد خانے میں لیکر آئے،محمد اظہر ملیر سٹی تھانے کی حدود رفاع عام کا رہائشی تھا اور 3 جون کو گھر والوں کو دوستوں سے ملنے کا کہہ کر نکلا تھا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول ناظم آباد میں واقعہ اپنے سالی کے گھر گیا جہاں اسکا سالی سے جھگڑا ہوا ،مقتول نے سالی کیساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی،جھگڑے کے دوران سالی کا شوہر محبوب آ گیا جسکے بعد اظہر اور محبوب میں ہاتھا پائی ہوئی،ہاتھا پائی کے دوران اظہر حسین زمین پر گر گیا اور اسے چوٹیں لگیں جسکے بعد محبوب اظہر کو سول اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اظہر کی موت واقع ہو گئی ہے ۔