غیر قانونی کنکشنز فوری منقطع کئے جائیں، ڈاکٹر عاصم کی CEO واٹر بورڈ سے ملاقات

June 07, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے اس ضمن میں واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دن رات اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر رہنما پی پی و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد عاصم حسین سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر محمد عاصم حسین نے سی ای او واٹر بورڈ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درپیش فراہمی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی کنکشن فوری طور پر منقطع کیے جائیں، ہائیڈرنٹ کو طے شدہ وقت پر چلایا جائے اور تمام لائنوں میں موجود رساؤ کا خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔