ماحولیاتی آلودگی کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 فیکٹریاں سیل

June 08, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق کی سربراہی میں انڈسٹریل سٹیٹ میں آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر گتے کا کارخانہ اور پولٹری سیڈ فیکٹری سیل کردی گئی، اس موقع پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے متعدد فیکٹریوں کے چالان اور جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کی تمام فیکٹریوں کی فزیکل انسپکشن کا حکم دیدیا ہے جبکہ فیکٹریوں کو عالمی معیار کے مطابق ویسٹ کو ٹریٹ کرنے کا پابند کرینگے۔ماحول بہتر کرنے کیلئے بوائلرز اور چمنیوں کی ایس او پیز پوری کی جائیں گی۔ماحولیاتی آلودگی کی مرتکب فیکٹریوں کو چلنے نہیں دیں گے۔