محکمہ ثقافت سندھ، فنکاروں کیلئے آن لائن پروگراموں کا سلسلہ بند

June 08, 2023

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے سندھ کے نامور گلوکاروں اور فنکاروں کے آن لائن انٹرویوز کے لئے "کیفے ثقافت"کے عنوان سے آن لائن پروگراموںکا سلسلہ شروع کیا تھا ، جس کے لئے کلچرل سیکٹریٹ میں لاکھوں روپے کی لاگت سے اسٹوڈیو بھی بنوایا گیا تھا تاہم گذشتہ 5 ماہ سے یہ سلسلہ بند کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈائریکٹر کلچرحبیب اللہ میمن کا کہنا ہے کہ انٹرویوز کے لئے فنکاروں کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ روکا گیا ہے اور جولائی سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔