شہاب زبیری اے پی این ایس ایوارڈز کمیٹی کے چیئرمین اور عدنان فیصل نائب چیئرمین مقرر

June 08, 2023

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر نازآفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے شہاب زبیری کو اے پی این ایس ایوارڈز کمیٹی کا چیئرمین اور عدنان فیصل کونائب چیئرمین مقرر کیا ہے۔کمیٹی میں نامزد کیئے گئے دیگرارکان میں ایس ایم منیر جیلانی، جناب خرم حسین، عرفان اطہر، محسن بلال، عمر مجیب شامی، بلال محمود، محسن سیال ، عظمیٰ ضیاء رضوی اورفیصل زاہد ملک شامل ہیں۔