کینیڈا، شرح سود بڑھا کر 4.75 فیصد کردی گئی

June 08, 2023

اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا کے مرکزی بینک نے بدھ کے روز شرح سود میں 25 پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 4.75 فیصد کردیا ہے، یہ فیصلہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب غیر متوقع طور پر معیشت مستحکم ہوئی ہے اور مہنگائی بدستور بلند ترین سطح پر ہے۔ بینک آف کینیڈا نے بتایا کہ اگر چہ دنیا بھر میں معیشتوں کو سست روی کا سامنا ہے تاہم کینیڈا کی شرح ترقی رواں مالی سال کی پہلی چوتھائی میں بڑھی ہے۔