گرانفروشی پر جرمانے، 10دکانیں سر بمہر

June 08, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز نے گراں فروشی، تجاوزات ، اور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔گراں فروشی پر 15700 جرمانہ عائد کیا گیا، دس دکانیں سیل، تیرہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ 13بھکاریوں کو بھی دھر لیا گیا۔ پانچ غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز سیل کر کے پانچ افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے گراں فروشی اور تجاوزات پر سات افراد ، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔