سری لنکن کرکٹر دانشکا کو آسٹریلیا میں ریپ ٹرائل کا سامنا

June 09, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلا کا کو آسٹریلوی شہر سڈنی میں ریپ ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر دانشکا پر گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ایک خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کرکٹر کو سڈنی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔ دانش کا گونا سری لنکن ٹیم کے ہمراہ واپس اپنے ملک نہیں جاسکے تھے، کرکٹر ان دنوں ضمانت پر ہیں اور اب عدالت میں ریپ کیس باقاعدہ طور پر لڑینگے۔