قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان

June 10, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا۔محمد شہباز علی قیادت کرینگے۔ ایونٹ 15سے22جون تک مالدیپ میں کھیلا جائے گا۔ٹیم میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں ۔