مریم نوازکا شجاع آباد آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا: ن لیگی خواتین

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی و کوآرڈینیٹر مہوش سلطانہ، ڈسٹرکٹ ضلعی صدر یوتھ ونگ شازیہ ہاشمی، جنرل سیکرٹری تمکینہ زاہد، ڈویژنل صدر عائشہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کل شجاع آباد آمد پر یوتھ ونگ کی خواتین شاندار استقبال کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،جس میں شازیہ خان، عالیہ ارم، مہر النسائ ، شہناز بی بی، روبینہ، عظمی سمیت دیگر نے شرکت کی ،مہوش سلطانہ نے مزید کہا کہ فتنہ خان نے نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی طور پر ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔