سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: ملک سرفراز بھٹی

June 10, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)سماجی رہنما ملک سرفراز بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک اس وقت کسی قسم کی افراتفری اور منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمارا معاشرہ کدھر جا رہا ہے، پاکستان میں کسی بھی مکتبہ فکر سے یا شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے استدعا ہے کہ ہے اس دھرتی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو چاہئے کہ مثبت سیاست کریں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔