ایم ڈبلیو ایم کے تحت مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس برسی امام خمینی

June 10, 2023

کراچی (پ ر)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس برسی ایصال ثواب بانی انقلاب اسلامی سید امام خمینی محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، تلاوت دعائے توسل کی سعادت مولانا مرزا یوسف حسین نے کی انہوں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امام خمینیؒ کے نظریات کے پرچار کے لئے اقدامات کئے جائیں۔