برآمدات کے فروغ، ایکسپورٹ کونسل کے قیام کا اعلان

June 10, 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)آئندہ مالی سال کیلئےصنعتی و برآمدی شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں ایکسپورٹ کونسل آف پاکستان کا قیام عمل میں لایاجائے گا، معدنیات اور میٹلز کی برآمد کیلئے کسی بھی مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائےگی،یہ کونسل ہر سہ ماہی میں کم سے کم ایک میٹنگ منعقد کرے گی اور برآمدات سے متعلق فیصلے کرے گی۔وفاقی بجٹ کے مطابق معدینات اور میٹلز کی برآمد کے فروغ کیلئے آن لائن مارکیٹ کے ذریعے کسی بھی مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائےگی ،تمام لسٹڈ کمپنیوں پر کم سے کم ٹیکس 1.25فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیاگیا ہے۔