ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب یامین عرف مینا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ارکان کو گرفتار کر کے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،پولیس نے 15 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے ملزمان سے 7 موٹر سائیکلیں، 2 موبائل فونز اور ڈھائی لاکھ روپے برآمد کر لئے۔