جیو نیوز کے اشتراک سے پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تھیٹر پلے ”انشاء کا انتظار“ اور ”سازش کی وجہ سے کھیل ملتوی“ پیش کیا گیا

September 22, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں تحریک نسواں کی جانب سے تھیٹر پلے ”انشاءکا انتظار “ اردو زبان میں پیش کیا گیا، جبکہ گرپس تھیٹر گروپ کی جانب سے بچوں کے لیے تھیٹر ”سازش کی وجہ سے کھیل ملتوی“ پیش کیا گیا۔ھیٹر پلے ”انشاءکا انتظار “ سیموئل بیکٹ کے ”ویٹنگ فار گوڈوٹ“ سے ماخوذ کیاگیا ہے، تھیٹر کے رائٹر اور ڈائریکٹر انور جعفری تھے جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں نینا بلیک، حارث خان، مجتبیٰ زیدی اور عائشہ عالم شامل تھے۔ تھیٹر ”سازش کی وجہ سے کھیل ملتوی“ کی ہدایت کار یاسمین اسماعیل اور رائٹر عمران اسلم تھے، اس کھیل کے ذریعے معروف ہدایت کارہ یاسمین اسماعیل کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔