کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دعوت ولیمہ جمعرات کی شب اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاست دانوں،کھلاڑیوں اور ممتاز شخصیات کے علاوہ دلہن کے والد شاہد خان آفریدی اوراہل خانہ نے شرکت کی۔شاہین آفریدی نے ولیمے پر کالے رنگ کا سوٹ پہن رکھاتھا۔شاہین آفریدی کے ولیمے میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان ، محمد رضوان،ارشد ندیم اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا، ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کی بھی نمایاں تھے۔