ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی‘ بی این پی عوامی

September 23, 2023

کوئٹہ(پ ر)راجی راہشون کے قافلے میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کومایوسی نہیں ہوگی ،بی این پی عوامی نے کبھی دروغ گوہی کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی دروغ گوہی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔کلی سمالانی آباد سریاب کسٹم میں صوبیدار سعد محمد سمالانی، نور احمد سمالانی، سعد اللہ سمالانی، محمد جمیل سمالانی، حافظ سیف اللہ سمالانی، عبدالمالک، خان محمد اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناشناس لہڑی،لطیف سمالانی،در محمد لہڑی، شاہ خالد مینگل و دیگر نے خطاب کیا جبکہ حاجی گل سمالانی، میر عبدالستار شاہوانی، حافظ عبدالہادی، محمد ایاز کرد، شاہ فیصل مینگل، شوکت لہڑی،ذوالفقار سمالانی، یاسر بنگلزئی، ظفر بنگلزئی عبید بنگلزئی، وزیر خان لہڑی، شاہ جہان لہڑی،زاہد اللہ و دیگر رہنماء شریک تھے ۔ناشناس لہڑی و دیگر نے کہا کہ بی این پی عوامی نے اور وہ فورم چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا پارلیمنٹ سے باہر ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ۔پارٹی مثبت سوچ اور نظریہ کو لیکر بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی آسودگی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔