کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے مذمتی بیان میں اے این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ ارباب غلام کاسی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم مخلص و نیک انسان تھے ، پارٹی کیلئے ان کی خدمات گرانقدر ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے ارباب غلام کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔