گلستان جوہر، فلیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی زخمی

September 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 13 زیبائش اپارٹمنٹ میں واقع فلیٹ میں سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں28برس کا حیدر بخش ولد رسول بخش اور 20برس کی خالدہ زخمی ہوگئی ،پولیس کے مطابق دونوں بہن بھائی ہیں اور انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔