کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے امریکہ کی سرپرستی میں فلسطینیوں کوبے دخل کرکے قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ کررکھاہے، ایسی فاشسٹ ریاست سے تعلقات کی بحالی کی باتیں تشویشناک اور شہداءکے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہے ، انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کی ناجائز صیہونی ریاست کو تسلیم نہ کرے، سوال یہ ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں اور علاقے میں موجود اسلامی ورثے کو نظرانداز کرکے امن کیسے قائم کیا جاسکتا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا مودی فاشزم اور کشمیر پر سودے بازی پر مہر ثبت کرنے کے مترادف ہوگا، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔