ادرک کی قیمت کم نہ ہو سکی، سبزیاں، پھل بھی مہنگے

September 26, 2023

اسلام آباد، راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار، خبر نگار خصوصی ) جڑواں شہروں میں سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں کنٹرول میں نہ آ سکیں۔ وفاقی دارالحکومت کے ہفتہ وار اتوار بازاروں جی سکس، آئی نائن اور ایچ نائن میں آلو 70روپے سے 94 روپے کلو، پیاز 70 روپے سے96 روپے ، ادرک 1260روپے کلو، ٹماٹر 65روپے سے84، ،لہسن دیسی 392اور چائنا 500 روپے ، مٹر فی کلو 260 ،سبز مرچ 100 روپے کلو،شملہ مرچ 168 روپے کلو، پھول گو بھی 136 ، گاجر 180 ،چقندر 70 سے 120 ، سیب 200 روپے کلو،کیلا 100 سے 145 روپے درجن ،ناشپاتی 130/170روپے کلو مقرر کی گئی تھی۔راولپنڈی میں بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔ گزشتہ روز کیلا 150 روپے درجن، آڑو 350 روپے کلو، گوبھی 170، بھنڈی 120، بینگن 130، شلجم 160، سبز مرچ 120 روپے کلو، ادرک 1350 روپے کلو،بڑا گوشت 1200 ، چھوٹا گوشت 2200 روپے ، چکن(زندہ)375، چکن گوشت 550 روپےکلو تک فروخت ہو ا ۔