صنوبر کاٹیج کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 زخمی، ایک فرار ہوگیا

September 27, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود صنوبر کاٹیج کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 4مسلح ڈاکو ؤں نے بیکری کے پاس بیٹھے نوجوانوں سے واردات کی ،اس دوران ایک شخص نے اپنے لائسنس یافتہ پسٹل سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو یاسین موقع پر ہلاک جبکہ کاشف ولد رمضان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کے دو ساتھی فرار ہو گئے ،فرار ہونے والے ایک ڈاکو علی رضا ولد مشتاق کو بھی گولی لگی تھی جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ۔